• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

سابق بھارتی اوپنر گمبھیر کا سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان

شائع August 19, 2018 اپ ڈیٹ August 21, 2018

سابق بھارتی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا اور وہ آئندہ انتخابات میں دارالحکومت دہلی سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق اوپننگ بلے باز آئندہ انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

گوتم گمبھیر 2007 کا ورلڈ ٹی20 اور 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہوں نے دونوں مواقعوں پر اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

36سالہ کرکٹر سے قبل سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین، نوجوت سنگھ سدھو، محمد کیف، پروین کمار، ونود کامبلی، کیرتی آزاد اور منصور علی خان پٹودی سمیت متعدد کرکٹرز نے عوامی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھا۔

2016 میں آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کی نمائندگی کرنے والے گمبھیر نے 58 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچوں میں 20سنچریوں کی مدد سے 9ہزار سے زائد رنز اسکور کیے لیکن وہ 2012 کے بعد سے بھارت کی ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

گوتم گمبھیر کی زیر قیادت انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024