• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

مچل جانسن کا ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع August 19, 2018

مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باؤلر اور ایشز 14-2013 کے ہیرو مچل جانسن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

36سالہ فاسٹ باؤلر نے نومبر 2015 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا البتہ اس کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں ٹی20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے آخری مرتبہ رواں سال انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی اور اب ہر طرز کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: مچل جانسن عالمی کرکٹ سے ریٹائر

انہوں نے پرتھ ناؤ کے لیے لکھے گئے اپنے کالم میں کہا کہ میں اپنی آخری گیند کر چکا ہوں، اپنی آخری وکٹ لے چکا ہوں، مجھے امید تھی کہ میں دنیا بھر میں ٹی20 مقابلوں میں حصہ لینے کا سلسلہ جاری رکھوں گا لیکن گزشتہ سال مجھے اندازہ ہوا کہ اب میرا جسم ڈھلنا شروع ہو گیا ہے۔

عالمی کرکٹ میں 500 سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ مجھے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کمر کے مسائل کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہوں نے کیریئر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔

آئی پی ایل میں جانسن کا سیزن کچھ اچھا نہ رہا اور انہوں نے چھ میچوں میں 216 رنز کے عوض صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔

2007 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے جانسن نے 2008 میں 61 رنز کے عوض آٹھ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: مچل جانسن سال کے بہترین کرکٹر قرار

تاہم جانسن کے کیریئر کا سب سے شاندار لمحہ 14-2013 کی ایشز سیریز تھی جس میں فاسٹ باؤلر کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 0-5 سے کلین سوئپ کیا۔

اس سیریز کے 5 ٹیسٹ میچوں میں جانسن نے 13کی اوسط سے 37وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا نے 7سال بعد ایشز سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران جانسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 313، ون ڈے کرکٹ میں 239 اور ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024