• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
Live Election 2018

سڑکوں اور ایوانوں میں احتجاج کریں گے، حمزہ شہباز

شائع August 19, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی پنجاب کی مقبول ترین جماعت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد اُمیدوار حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے اور ان کی پارٹی سڑکوں اور ایوانوں میں احتجاج کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو چلنا ہے تو انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں، انہوں نے سوال کیا کہ 21 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا آر ٹی ایس 12 بجے کیوں بیٹھ گیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات کے لیے فی الفور پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات جمہوری تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں جمہوریت، کامیابی کی منزل ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پر قتل کے مقدمے میں دیت دینےکی خبریں چل رہی ہیں، جس کے بعد قوم پوچھتی ہے دہرا معیار کب تک چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024