• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چیئرمین تحریک انصاف دھاندلی کے الزامات کو ’دیکھنے‘ کیلئے تیار

شائع August 14, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیرِاعظم، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اپنی تمام اتحادی جماعتوں سے مدد طلب کرلی۔

پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے لیے دیے جانے والے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزرتِ عظمیٰ کے عہدے کے انتخاب کے لیے مدد طلب کی۔

عمران خان نے خطاب کے دوران اپنے وعدے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان انتخابات کے نتائج پر تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے متعلقہ حلقے کا آڈٹ کروایا جائے گا۔

پاکستان کے ممکنہ وزیرِاعظم نے اپنی تمام اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں الیکشن پانی پت جنگ جیسا تھا، عمران خان

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارلیمنٹ کو زیادہ وقت دیں گے اور اراکینِ پارلیمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

قبلِ ازیں نومنتخب رکنِ پارلیمنٹ اور تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم کم سے کم سیکیورٹی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومتی اخراجات کو قابو میں رکھنا ہی عمران خان مقصد ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سادہ طرزِ حکمرانی کا وعدہ پورا کرتے ہوئے وزیرِاعظم کے پروٹوکول کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزراء کا پروٹوکول بھی کم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت وزیرِاعظم سیکریٹریٹ میں 80 گاڑیاں ہیں جن میں 23 بلیٹ پروف کاریں جبکہ چوپرز بھی ان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: عمران خان، بلاول بھٹو، شہباز شریف سمیت دیگر اراکین نے حلف اٹھالیا

دریں اثناء سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرمین الشرفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اس موقع پر سعودی فرماں روا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

سعودی فرماں روا نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

مزید پڑھیں: سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو یقین ہے کہ سعودی حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت معیشت سمیت تمام قومی مسائل پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی خواہاں ہے۔


یہ خبر 14 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024