• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شہبازشریف،بلاول بھٹو کو مدعو کرنےکا فیصلہ

شائع August 11, 2018 اپ ڈیٹ August 12, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 'قانون کے مطابق عمران خان کو جیتی گئیں پانچ میں سے چار نشستیں چھوڑنی ہوں گی، لہٰذا انہوں نے میانوالی کی آبائی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جمہوریت کا سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے جسے مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے، عمران خان اپنے پالیسی بیان میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کے مطالبات پر غور و فکر کیا جائے گا۔'

ویڈیو دیکھیں: عمران خان کی تقریب حلف برداری، 3 سابق بھارتی کھلاڑی مدعو

ان کا کہنا تھا کہ 'قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں جن میں سے ایک نام اتوار کی صبح تک فائنل کر لیا جائے گا، خیبر پختونخوا کے گورنر کے لیے ابھی باضابطہ نامزدگی نہیں کی گئی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے بھی آئندہ چوبیس سے 48 گھنٹے میں ایک نام فائنل کر لیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ عمران خان ملک کے 21ویں وزیراعظم کا حلف 18 اگست کو اٹھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025