• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

پشاور زلمی کے زیر اہتمام آزادی کپ کا کل سے آغاز

شائع August 6, 2018

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پہلا زلمی آزادی کپ کل (منگل) سے پشاور میں شروع ہوگا جس میں 60 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ کی نمبر ایک اور مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے ملک کے 71 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی کپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو 7 سے 14 اگست تک خیبرپختونخوا میں کھیلا جائے گا۔

8 روزہ ایونٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا سے 60 ٹیمیں شرکت کریں گی جہاں افتتاحی تقریب اور ایونٹ کے 2 میچز کل (منگل کو) پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی آزادی کپ کو ملک کے تمام شہدا اور افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈریڈ پچز پروجیکٹ اور زلمی اسکول لیگ کے بعد زلمی مدرسہ لیگ اور اب زلمی آزادی کپ کا انعقاد جہاں صوبے میں نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے گا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر آزادی کپ کا انعقاد پشاور زلمی کا پاکستان اور خیرپختونخواہ کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024