• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیمز اینڈرسن بڑی انجری سے بال بال بچ گئے

شائع August 6, 2018

بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے ہی دن شکست دینے کے بعد انگلش کرکٹرز ان دنوں سیرو تفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اسی دوران انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بڑی انجری سے بال بال بچ گئے۔

انگلینڈ نے ہفتے کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارت کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور اگلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں سے قبل ان دنوں انگلش کرکٹرز گھومنے پھرنے اور سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔

ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے گالف کھیلنے کا فیصلہ کیا جو اینڈرسن کو زیادہ راس نہ آیا۔

اینڈرسن نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاکہ وہ گیند کو درختوں سے گھری جگہ کے بجائے ایک کھلی جگہ تک پہنچا سکیں لیکن ان کے شاٹ پر گیند ایک درخت سے ٹکرا کر ان کے چہرے سے جا لگی۔

تاہم خوش قسمتی سے اینڈرسن کو کوئی انجری نہیں ہوئی اور اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ اینڈرسن خیریت سے ہیں۔

جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر ہیں اور انہوں نے 139 ٹیسٹ میچوں میں 544وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024