• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کیلئے مقرر میڈیا ٹیم کو فارغ کردیا

شائع August 6, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018 کے لیے مقرر کی گئی میڈیا ٹیم کو فارغ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میڈیا سے ریٹائر افسران، صحافیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف کو میڈیا سیل میں رکھا تھا جبکہ میڈیا سیل کے سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید کررہے تھے اور ان کے ساتھ مریم اورنگزیب معاون کا کردار ادا کررہی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ سیل میں سوشل میڈیا سیل کے لیے بھی متعدد افراد کو رکھا گیا تھا جو ملکی و غیر ملکی میڈیا کو مانیٹر کرتے تھے۔

فارغ کیے جانے والے افراد کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹیم کی خدمات مختصر مدت (2 ماہ) جون اور جولائی کیلئے حاصل کی گئیں تھی۔

رپورٹ: عارف ملک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024