• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ملان انگلش اسکواڈ سے ڈراپ، اسٹوکس کی جگہ ووکس طلب

شائع August 5, 2018

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈیوڈ ملان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ رائیگاں گئی اور انگلش باؤلرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اسٹوکس نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار اسپیل کرتے ہوئے ویرات کوہلی سمیت تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا لیکن مقدمے کی سماعت کے سبب وہ اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

گزشتہ سال برسٹل کے کلب میں بین اسٹوکس کا جھگڑا ہوا تھا اور پیر سے ان کے مقدمے کی سماعت شروع ہو رہی ہے جس کے سبب وہ ٹیم کو اگلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسٹوکس کے متبادل کے طور پر کرس ووکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کچھ عرصے سے انگلش ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

تاہم رواں سیزن میں ناقص فارم کا شکار ڈیوڈ ملان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 28رنز سمیت گزشتہ 5 اننگز میں 74رنز کی ناقص کارکردگی پر انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

ملان کی جگہ کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والے اولی پوپ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جنہوں نے اب تک کاؤنٹی سیزن میں 85 سے زائد کی اوسط سے 684 رنز اسکور کیے ہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ایلسٹر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ، اولی پوپ، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، کرس ووکس، سیم کیورن، عادل راشد، اسٹورٹ براڈ، معین علی، جیمز اینڈرسن اور جیمی پورٹر۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9-13 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025