• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

راجن پور: نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کرگئے

راجن پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کر گئے۔

طارق دریشک برین ھمبریج کے باعث ملتان ہسپتال میں زیر علاج تھے اور حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ طارق دریشک جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے شریک چیئرمین نصر اللہ دریشک کے بھانجے تھے۔

طارق دریشک 5 دن سے ملتان سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور برین ھمبریج کے باعث ڈاكٹرز نے طارق دریشک كو وینٹیلٹر پر ركھا ہوا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ نواحی علاقہ آسنی میں شام 7 بجے ادا کی جائے گئی۔

ان کے لواحقین میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

janzeb Aug 05, 2018 06:15pm
Allah marhum k janat naseeb kare.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024