• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کو فون،نئی حکومت کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی

شائع August 5, 2018

امریکی کانگریس کی سینئر رکن شیلا جیکسن لی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی رکن کانگریس نے عمران خان کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

شیلا جیکسن لی نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا اور نئی حکومت کو بھرپور حمایت اور تعاون کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔

امریکی رکن کانگریس نے حکومت سازی مکمل ہونے کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ کا عزم بھی ظاہر کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے تہنیتی پیغام پر شیلا جیکسن لی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا خیر مقدم کیا۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024