• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
Live Election 2018

این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست:عدالت کا سعد رفیق کے حق میں فیصلہ

شائع August 4, 2018

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور جسٹس مامون الرشید نے ان کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو حلقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025