• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2018

پی ایس 73: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی فہمیدہ مرزا کو شکست

شائع August 4, 2018

سندھ اسمبلی کے حلقہ 73 (بدین فور) میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فہمیدہ مرزا نے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ٹکٹ پر این اے 230 اور پی ایس 73 سے حصہ لیا۔

قومی اسمبلی کی نشست پر تو انہیں فتح نصیب ہوئی لیکن پی ایس 73 میں انہیں پیپلز پارٹی کے تاج محمد ملاح کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

فہمیدہ مرزا نے حلقے کے نتیجے کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی اور بےضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔

ابتدائی نتائج میں تاج محمد ملاح 280 ووٹوں کے فرق سے فاتح قرار پائے لیکن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد یہ فرق بڑھ کر 896 ووٹ ہوگیا۔

رپورٹ: حنیف سموں

متعلقہ خبر:

فہمیدہ مرزا جنرل نشست پر پانچویں بار کامیاب ہونے والی خاتون

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024