• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’مولانا فضل الرحمٰن کلو گوشت کیلئے بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں‘

شائع August 4, 2018 اپ ڈیٹ August 5, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو دو نشستوں پر شکست ہوئی لیکن وہ اپنے ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمٰن دس بار الیکشن لڑ لیں تب بھی ان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن وہ اپنے فائدے کے لیے پورے نظام کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس اور احتجاج کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ’احتجاج تب کیا جاتا ہے جب آپ کی بات کوئی سن نہ رہا ہو، ہم پہلے ہی ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنے اعتراضات ہمارے سامنے لے کر آئیں تاکہ مشترکہ طور پر کوئی حل نکالا جاسکے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’انتخابات میں شکست کھانے والی زیادہ تر جماعتیں اس وقت غصے کا اظہار کر رہی ہیں جس پر کسی کو بُرا نہیں منانا چاہیے۔‘

مزید پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا وزارت عظمیٰ،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

فواد چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی کہا تھا کہ اپوزیشن جو حلقے کھلوانا چاہے ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا، جس کے بعد اب تک 48 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوچکی ہے جس کے بعد نتائج میں کوئی خاص فرق نہیں آیا۔‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے برطانیہ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’نواز شریف سے عمران خان کی کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ایون فیلڈ کی جائیداد میں پاکستانیوں کا پیسہ لگا ہوا ہے جسے واپس لانا ہمارا فرض ہے اور ایون فیلڈ پراپرٹیز کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔‘

پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’عمران خان سے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی ملاقات میں منی لانڈرنگ پر بات ہوئی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ان ممالک پر تعاون کرنے پر زور دیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ’حکومت منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنائے گی جسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، ہماری حکومت میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024