• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چوہدری پرویز الہٰی کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

شائع August 4, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 65 چکوال چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر ضمنی انتخاب میں ممکنہ طور پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین الیکشن لڑیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن کو مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد میں سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری شجاعت حسین کو الیکشن لڑوانے کا مشورہ دیا۔

سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری پرویز الٰہی کو مشورہ دیا ہے وہ اس نشست پر پارٹی سربراہ چوہدری پرویز شجاعت حسین کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کروا کر قومی اسمبلی میں بھیجیں۔

سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری پرویز الٰہی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو اسمبلی میں ہونا بہت ضروری ہے تاہم ضمنی انتخابات میں انہیں اس نشست سے الیکشن لڑوایا جائے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پرویز الہٰی کا نام زیر غور

ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین بابائے سیاست ہیں اور انہوں نے ملک کی بہتری کے لیے بہت کام کیے ہیں، تاہم ان کا پارلیمنٹ میں ہونا ضروری ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے سردار ممتاز ٹمن کی انتخابات میں حمایت کو سرہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چکوال سے مسلم لیگ (ق) کو انتخابات میں کامیاب کروایا۔

بعدِ ازاں 25 جولائی کو عام انتخابات میں حصہ نہ لینے والے چوہدری شجاعت حسین نے این اے 65 چکوال سے چوہدری پرویز الٰہی کی چھوڑی ہوئی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کے بعد ’اعلیٰ عہدہ‘ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد متوقع

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اس وقت مسلم لیگ (ق) کے صدر ہیں جبکہ 2002 سے 2007 تک مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے دوران 30 جون 2004 تا 26 اگست 2004 تک ملک کے 14ویں وزیرِاعظم بھی منتخب ہوئے۔

ماضی میں چوہدری شجاعت حسین وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر صحت و پیداوار، وزیرِ داخلہ، وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول مقرر ہوئے اس کے علاوہ بطور سینیٹر وہ پارلیمانی لیڈر، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمیں اور قائمہ کمیٹی برائے پیداوار اور سول ایوی ایشن کے چئیرمین کے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سردار ممتاز ٹمن نے 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم 2018 کے انتخابات میں دوبارہ ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار (چوہدری پرویز الٰہی) کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024