• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

کسی پارٹی سے بیک ڈور رابطے نہیں، چوہدری نثار

شائع August 4, 2018

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے بیک ڈور رابطہ نہیں ہے۔

ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حامیوں سے بات چیت کرنے کے بعد کسی سیاسی جماعت کی صوبائی اسمبلی میں حمایت کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور این اے 63 سے الیکشن میں حصہ لیا اور دونوں ہی نشستوں پر انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غلام سرور خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی کی اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے مضبوط ترین اپوزیشن ہوگی۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024