• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران خان کی حلف برداری، سدھو کا پاکستان آنے کا اعلان

شائع August 2, 2018 اپ ڈیٹ August 3, 2018
وہ بطور سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان پاکستان جائیں گے —فوٹوبشکریہ/ ٹائمز آف انڈیا
وہ بطور سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان پاکستان جائیں گے —فوٹوبشکریہ/ ٹائمز آف انڈیا

بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم پاکستان کی تقریبِ حلف برادری میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد آنے کا اعلان کردیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس تقریب میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا کہ بطور سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے اس کانفرنس کے دوران عمران خان کو عظیم انسان کہتے ہوئے انہیں پاک بھارت بہتر تعلقات کی کنجی قرار دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اتنے اچھے ہوجائیں کہ وہ یہاں آکر کراچی اور لاہور میں اپنی من پسند بریانی کھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی نے تقریبِ حلف برادری میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد رواں ماہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024