• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Election2018

دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹسز جاری

شائع August 1, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت دیگر جماعتوں کے اُمیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فیصل صالح حیات اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن، ڈی آر او، آر او اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے، عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن، ڈی آر او، آر او اور کامیاب ہونے والے امیدوار 3 اگست تک جواب جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ فیصل صالح حیات کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خواجہ سہیل منصور، تحریک انصاف کے علی اصغر خان، مسلم لیگ (ن) کے اسرار احمد اور سردار اسکندر نے درخواست دائر کررکھی ہیں۔

یاد رہے کہ اسرار احمد پی پی 111 اور سردار اسکندر پی پی 109 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے جبکہ ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور قومی اسمبلی کے حلقہ 239 سے امیدوار تھے۔

ان کے علاوہ مخدوم فیصل صالح حیات این اے 114 جھنگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے اور علی اصغر این اے 15سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔

رپورٹ: محمد عمران

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024