• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’انتخابات میں دھاندلی‘ کے خلاف تحریک لبیک کا 6 اگست کو احتجاج کا اعلان

شائع August 1, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے الیکشن 2018 میں تاریخی دھاندلی کے خلاف 6 اگست کو احتجاجی مارچ کیا جائے گا جو تاریخ ساز ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 6 اگست کو دن 2 بجے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ریلی کی شکل میں داتا دربار پہنچ کر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مارچ کی قیادت سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لاکھوں غیور پاکستانیوں نے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا، وہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے زبردستی نکالا گیا اور الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکیاں دی گئیں، جو الیکشن کے غیر شفاف ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں ملک بھر سے ایسے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی بنا کہا جاسکتا ہے کہ حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے نہیں کروائے بلکہ عالمی طاقتوں کی ایما پر سلیکشن کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلیکشن کو تحریک لبیک پاکستان کے قائدین، علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور دیگر نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل 6 اگست کو اسمبلی حال کے سامنے پیش کریں گے۔

رپورٹ: جاوید حسین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024