• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

الیکشن کمیشن نے سندھ، خیبرپختونخوا میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا

شائع July 31, 2018

پشاور: الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا اور ان صوبوں میں دوبارہ پولنگ منعقد کراونے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پی کے 80 کوہاٹ ون کے پولنگ اسٹیشن نمبر 39 پر دوبارہ پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔

مذکورہ خط کے ذریعے الیکشن کمشنر سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 84 دادو ٹو کے پولنگ اسٹیشن نمبر 62 پر پولنگ بھی 2 اگست کو ہو گی۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ دونوں حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے لیے سبز بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ پی کے 80 کوہاٹ کے پولنگ اسٹیشن 39 پر فوج بھی تعینات کہ جائے گی۔

رپورٹ: سراج الدین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024