• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

‘تحریک انصاف بلوچستان میں حکومت بنائے گی‘

شائع July 31, 2018

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کرے گی۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق میں مضبوط حکومت تشکیل دے گی، ’خیبر پختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے تاریخ میں نیا باب رقم کردیا، ماضی میں کوئی پارٹی بہتر حکومت تشکیل نہیں دے سکی تھی، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ناصرف پی ٹی آئی کو دوبارہ کامیاب کیا بلکہ تین تہائی اکثریت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دفاعی بل سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا ذکر غائب

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نئے امیدواروں نے خیبرپختونخوا کے ’بڑے ستونوں‘ کو شکست دی جو عمران خان کے نظریات کی کامیابی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے دیگر سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنے کہا، تاہم ان کی تجویز مسترد کردی گئی۔

اس حوالےسے انہوں نے مزید کہا کہ ’بعض شکست خورہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سازش کرنے میں مصروف ہیں‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2013 اور 2018 میں بہت بڑا فرق 2018 کے انتخابات کا صاف و شفاف ہونا ہے، ’عالمی مبصرین نے انتخابات کو صاف و شفاف قرار دیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: بھوجا طیارہ حادثہ:سول ایوی ایشن کا تحقیقاتی ٹیم کو فائل دینے سے انکار

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ ناقابل فہم بات ہے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ’ان کے بیٹے نے اپنے سیاسی مسقتبل کے پہلے انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو شکست دی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اہلیان ملتان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم اور ان کے بیٹے کو مسترد کیا اس حقیقت کے برعکس کے انہوں نے متعدد ڈیولپمنٹ اسکیموں کا آغاز کیا‘۔


یہ خبر 31 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024