• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میسی کی کتے کے ہمراہ فٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع July 30, 2018

لیونل میسی عالمی کپ 2018 کے بعد ان دنوں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر اپنے کتے کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر میسی کی بیوی انٹونیلا رکوزو نے پوسٹ کیا ہے اور اسے 34لاکھ سے زائد بار صرف اس پلیٹ فارم پر دیکھا جا چکا ہے اور 10لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو لائک کر چکے ہیں۔

🦁⚽️

A post shared by AntoRoccuzzo88 (@antoroccuzzo88) on

ویڈیو میں لیونل میسی کو اپنے بھورے رنگ کے خوبصورت کتے 'فلافی' کے ہمراہ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں فلافی گیند کے حصول کے لیے کوشاں ہے لیکن 5مرتبہ کے بیلن ڈی اور چیمپیئن اسے یہ موقع نہیں دیتے۔

ویڈیو میں میسی کے بچوں کی بھی آواز سنی جا سکتی ہے جو اس کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور فلافی سے گول اسکور کرنے کا کہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024