• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
Election2018

’الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے‘

شائع July 30, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حالیہ انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک پنکچر نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں لگائے گئے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی، رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں سمیت 35 حلقوں میں پنکچر لگائے گئے۔

بعد ازاں خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ انتخابات میں مختلف معاملات پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران سے ملاقات کی اور ای سی پی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، جس کے جواب میں ہمیں آئین اور قانون کے مطابق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘۔

تاہم خورشید شاہ نے ملاقات کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اختتام پر پارٹی کی خصوصی کمیٹی کے ارکان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024