• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک-افغان شاہراہ پر پی ٹی آئی امیدوار کے استقبال میں ہوائی فائرنگ

شائع July 30, 2018 اپ ڈیٹ July 31, 2018

ضلع خیبر میں پاک-افغان شاہراہ پر خاصہ دار فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کامیاب امیدوار نورالحق قادری کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 43 خیبر سے کامیاب ہونے والے نورالحق قادری جیسے ہی اپنے علاقے میں لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آئے تو اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

واقعے کی ویڈیو میں خاصہ دار فورس کے علاوہ عام افراد کو بھی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار بھی اپنی گاڑی سے باہر آگے اور لوگوں کو گلے بھی لگایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024