• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انضمام اور مشتاق کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

شائع July 29, 2018 اپ ڈیٹ July 30, 2018

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

انضمام الحق اور مشتاق احمد 1992 کا ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے جس نے عمران خان کی زیر قیادت عالمی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس عمدہ کارکردگی کے بعد ان کے ساتھی کرکٹر بھی اپنے کپتان کو مبارکباد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ عمران خان کبھی ہار نہیں مانتے اور مجھے پوری امید ہے کہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کیے انہیں وہ ضرور پورا کریں گے۔

مشتاق احمد نے بھی اپنے سابق کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے انہیں سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22 برس جستجو کی، آنے والا وقت سخت ہے لیکن میری دعا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں اور اپنے اہداف حاصل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024