• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

بنگلہ دیش نے 9سال بعد بیرون ملک پہلی سیریز جیت لی

شائع July 29, 2018
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

تمیم اقبال اور محمود اللہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں 18رنز سے شکست دے کر 9 سال بعد بیرون ملک پہلی سیریز جیت لی۔

بنگلہ دیش نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تمیم اقبال کی سنچری اور محموداللہ کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔

تمیم نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محموداللہ نے 49 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 67رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار کرس گیل نے 66 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگز کھیلک کر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

شیمرون ہٹمیئر نے بھی 64رنز کی اننگز کھیلی لیکن درمیانی اوورز میں ویسٹ انڈیز ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور روومین پاول کی جارحانہ بیٹنگ بھی انہیں شکست سے نہ بچا سکی۔

پاول نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو 18رنز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

اس میچ میں فتح کی بدولت بنگلہ دیش نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی اور 9سال بعد بیرون ملک پہلی سیریز جیتے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تمیم اقبال کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025