• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2018

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب یا ڈپٹی وزیراعظم کا عہد مانگ لیا

شائع July 29, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت بنانے میں مدد دینے کے لیے مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سامنے متعدد مطالبات رکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلی پنجاب یا ڈپٹی وزیر اعظم کا عہد مانگ لیا اور چوہدری پرویز الہی نے ڈیمانڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتا دیا۔

مسلم لیگ (ق) ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) بھی انہیں پنجاب میں بہت اچھی آفر کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ (ن) کو بتا دیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی بن کر الیکشن لڑا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

رپورٹ: عارف ملک

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 29, 2018 05:11pm
بلی کے خواب میں چھیچھڑے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024