• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ میں ڈاکٹر یاسمین سمیت مختلف امیدوار شامل

شائع July 29, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکز کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے مختلف رہنماؤں کے نام سامنے آرہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے آزاد امیدواروں اور صوبے میں تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آنے والی پاکستان مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سید حسین جہانیان گردیزی، محمد بشارت رندھاوا، سید رفاقت علی گیلانی اور حنیف خان پتافی نے 28 جولائی کو پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد بشارت رندھاوا اور سید رفاقت علی گیلانی کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور تحریک انصاف کے خلاف ہی کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: کپتان کی اننگز

عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری اور صوبائی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب ناموں کو مسترد کردیا تاہم انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام مسترد نہیں کیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں لایا جاسکتا ہے جس کے بعد انہیں وزارتِ اعلیٰ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمنی انتخاب میں پارٹی کا ٹکٹ دے کر قومی اسمبلی میں بھی لائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم عمران خان چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبے میں ہی رکھا جائے جہاں وہ پاکستان کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے کی صحت کی وزارت سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 131: دوبارہ گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ صحت کا شعبہ ان کے لیے بہت اہم ہے اس لیے پنجاب کے غریب عوام کی خدمت کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبے میں ہی رہنے کا مشورہ دیا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام تر سیاسی مہمات کے باوجود الیکشن میں شکست پر عمران خان سے معذرت کرلی جس پر عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی پاکستان میں ایک پسندیدہ سیاسی کارکن ہیں۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا تھا کہ صوبہ پنجاب کے حوالے سے حکومت سازی پر مشاورت کرلی گئی اور اس حوالے سے جلد خوشخبری دی جائے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Faizan iqbal Jul 29, 2018 02:43pm
Yes Dr yasmin Rashid as cm Punjab we want it.
KHAN Jul 29, 2018 05:11pm
Daktor yasmeen ko chief minestr hona chaya na k health minister. saab say bhari baat ya hay k un k koi kofiya agendaa nahi.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024