• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے بنی گالا کا رخ کرلیا

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے رابطوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں جیتنے والے زیادہ تر امیدوار بنی گالا کا رخ کررہے ہیں۔

اس ضمن میں تحریک انصاف ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور کبیر والاسے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات جیتنے والے سید حسین جہانیاں گردیزی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 204 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا سخت مقابلہ

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جہانگیر ترین کو نومنتخب اراکین سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کبیروالاسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-150 سے آزاد حثیت سے کامیاب ہونے والےسید فخر امام بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید فخر امام نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا، جبکہ خانیوال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے ڈاکٹر خاور کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا، تحریک انصاف

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی نشست این اے-13 مانسہرہ سے نومنتخب رکن اسمبلی صالح محمد نے بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک ، اعظم سواتی اور جہانگیر تریب بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ غیر حتمی سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پنجاب میں تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، نعیم الحق

یاد رہے کہ حکومت سازی کے لیے 137 نشستوں پر مشتمل سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے، جس بنا پر حالیہ انتخابات کے بعد کامیاب ہونے والے آزاد اراکین خاصی اہمیت اختیار کر گئے ہیں ، جس کی اکثریت متوقع طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024