• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2018

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پنجاب اسمبلی کی نشست سے کامیاب

شائع July 27, 2018 اپ ڈیٹ May 23, 2019

عام انتخابات میں پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور پنجاب میں حکومت کے قیام کے لیے ایک ایک امیدوار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پر جن سینکڑوں امیدواروں نے فتح اپنے نام کی انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن(سیدہ میمنات محسن) ہیں۔

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن اوکاڑہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں اور انہیں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مقابلے کا سامنا تھا۔

جگنو محسن نے الیکشن میں 62ہزار 506ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر بھی آزاد امیدوار سید رضا علی گیلانی رہے جنہوں نے 41ہزار 68ووٹ لیے۔

نجم سیٹھی اور عمران خان کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور ایسے میں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کہ ان کی اہلیہ جگنو محسن پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیتی ہیں یا وہ تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گی؟۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024