• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا

شائع July 27, 2018
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔

بولی وڈ کی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دبنگ اداکار سلمان خان پورے 10 سالوں بعد ایک ساتھ کام کرنے جارہے تھے جس کے لیے ان کے مداح بھی بےحد پرجوش تھے، تاہم اب ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سلمان خان یا فلم میں ان کا کردار نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے اپنے کردار کی شوٹنگ سے قبل ہی فلم میں کام نہ کرنے کی درخواست کردی، جسے ہدایت کار نے قبول بھی کرلیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فلم میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کام نہیں کررہی۔

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا جلد امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی نئی فلم کو سائن نہیں کیا۔

ہدایت کار علی ظفر عباس نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اگلے ماہ منگنی کریں گی؟

اپنی ٹویٹ میں علی نے بتایا کہ ’ہاں پریانکا اب بھارت فلم کا حصہ نہیں، اور اس کی وجہ بہت زیادہ خاص ہے، انہوں نے بالکل صحیح وقت پر ہمیں اپنے فیصلے کا بتادیا، اور ہم ان کے لیے بےحد خوش ہیں، ٹیم بھارت کی دعائیں ہیں کہ پریانکا چوپڑا کو ان کی زندگی میں بےحد خوشیاں ملیں‘۔

اس ٹویٹ میں علی عباس نے پریانکا اور نک کی شادی پر بھی اشارہ کیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، پریانکا نک کی اپنی والدہ سے ملاقات کرانے کے لیے انہیں ممبئی بھی لائی تھیں۔

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔

اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ ’بھارت‘ سے باہر

یاد رہے کہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

پریانکا چوپڑا سے قبل فلم میں کترینہ کیف کو بھی ایک اہم کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں کترینہ نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پریانکا اور کترینہ کے کرداروں کی جگہ فلم میں کن اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024