• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نتائج کے حوالے سے شکایات پر تحقیقات کریں گے، الیکشن کمیشن

شائع July 25, 2018
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتائج پر متعدد سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد وضاحت کی ہے کہ شکایات پر تحقیقات کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری محمد یعقوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جن پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کے حوالے سے شکایات ہیں، وہاں نتائج کو چیک کیا جائے گا۔

محمد یعقوب نے کہا کہ جہاں جہاں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں معاملات کو چیک کیا جا رہا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز پر جو امیدوار ہار رہے ہیں، وہیں شکایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فارم 45 کی عدم دستیابی کے حوالے سے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی بھی امیدوار کو شکایت ہے تو وہ بتائے الیکشن کمیشن اس کا ازالہ کرے گی۔

محمد یعقوب کے مطابق جس کسی کو فارم 45 نہیں مل رہا تو وہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے، فارم 45 کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا الیکشن کمیشن کو بتایا جائے کہ کس اسٹیشن کے نتائج نہیں مل رہے ایکشن لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاک سر زمین پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 نہ دیے جانے کے حوالے سے شکایات کیں اور الزام لگایا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا۔

علاوہ ازیں ان ہی پارٹیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 نہ ملنے کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024