مسلم لیگ کا مینڈیٹ چوری ہوا تو ہمیں قبول نہیں ہوگا، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام لگادیا۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض پولنگ اسٹیشنز پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر کے فارم 45 نہیں دیاجا رہا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’بند کمروں میں دھاندلی نہیں ہو رہی تو فارم 45 ہمیں دیاجائے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائی جا ری رہی تو الیکشن کمیشن ذمےدار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا مینڈیٹ چوری ہوا تو ہمیں قبول نہیں ہوگا اور سوال کیا کہ تصدیق شدہ نتائج نہ دینے کا ذمہ دار کون ہے، الیکشن کمیشن جواب دے۔