• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

‘یااللہ تیرا شکر، قوم جاگ گئی‘!

شائع July 25, 2018

اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ میں نئے پاکستان کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ایک اور ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی ممکنہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

عروہ حسین نے ٹوئیٹ میں عمران خان کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ان کے ملے جلے جذبات ہیں اور 25 جولائی کے عام انتخابات تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر بھی لکھا۔

ساتھ ہی انہوں نے ٹوئیٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ تیرا شکر ہے اب قوم جاگ گئی ہے اور اب اسے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔

عروہ حسین نے 25 جولائی کو ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے نئے پاکستان کے لیے عمران خان کو ووٹ دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024