• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی، سیکریٹری ای سی پی

شائع July 25, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے ہیں اور وزارت خزانہ نے پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں 9 ارب روپے ادا کر دیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے دن سے 14 دن کے اندر اندر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کو 10 رو زکے اندر انتخابات میں اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والے امیدواروں کا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے تین روز کے اندر آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی میں شمولیت کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔

بابریعقوب نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں بلوچستان میں فرق آیا ہے جہاں پچھلے انتخابات میں تقریباً ہر امیدوار پر حملہ ہوا تھا اور الیکشن کمیشن کے سات دفاتر میں حملے ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ مستونگ میں بہت افسوس ناک سانحہ رونما ہوا اس کے باوجود بلوچستان بھر میں 2013 کے مقابلے میں مجموعی طور پر صورت حال قدرے بہتر رہی۔

بابر یعقوب نے کہا کہ سراج رئیسانی شہید کو بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی موومنٹ سے قبل آگاہ کریں اور ان کے ساتھ اپنی سیکیورٹی بہت ہوتی تھی۔

انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار کتنے استعمال کیے گیے اس حوالے سے فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

الیکشن کے نتائج پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رزلٹ ٹرانمیشن سروس (آر ٹی ایس) کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئے گی اور یہ نظام رائیگاں نہیں جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024