• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کس اداکار نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟

شائع July 25, 2018
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اداکاروں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اداکاروں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر

عام افراد اور سیاستدانوں کی طرح شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی 25 جولائی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ملک میں نئی حکومت بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اپنے حلقوں کے اندر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی۔

اداکارہ عروہ حسین نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر ٹوئیٹ کی، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا حق رائی دیہ استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔

عروہ حسین نے ووٹ دینے کے بعد کی گئی ٹوئیٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نئے پاکستان کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے بھی ان کی طرح اپنا حق رائے دہی استعمال کیا؟

اداکار واسع چوہدری بے بھی ووت کاسٹ کرنے کے بعد مداحوں سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے ووٹ کی خاطر طویل سفر بھی کیا۔

حمزہ علی عباس نے بھی کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کھینچی گئی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا۔

اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا۔

منشا پاشا نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس کو ووٹ کریں گے، تاہم ضروری ہے کہ آپ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلیں۔

اداکار اور ماڈل عدنان ملک نے بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کے علاقے کلفٹن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا۔

ساتھ ہی عدنان ملک نے لوگوں کو کچھ تجاویز بھی دیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر ٹوئیٹ کی، انہوں نے بھی اپنی بہن کی طرح بتایا کہ انہوں نے نئے پاکستان کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی یہی تجویز دی۔

سینیئر اداکارہ و فلم ساز ثمینہ پیرزادہ نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ بھی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔

اداکارہ آمنہ بابر نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلیں۔

Vote do #Pakistan ki khatir. #election2018🇵🇰

A post shared by Amna Babar (@amnababer) on

اداکار حسن علی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصویئر شیئر کی۔

گلوکار و موسیقار بلال خان نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کا کہا کہ وہ بھی ووٹ کاسٹ کریں۔

اداکارہ مایا علی نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024