• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت دنگل 19 ستمبر کو ہوگا

شائع July 24, 2018
پاکستان اور بھارت کو ایونٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور بھارت کو ایونٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

رواں سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔

15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل 6 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کی میزبانی بھارت کو کرنی تھی لیکن پاکستان کی جانب سے نئی دہلی کی میزبانی پر ہچکچاہٹ کے سبب ایونٹ کو بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا تھا۔

ایونٹ کے پہلے گروپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت، پاکستان اور کوالیفائر شامل ہیں جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 15ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کا تیسرا میچ ابو ظہبی میں 17ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کا سب سے اہم ترین میچ 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کُل تین میچ کھیلے گی۔

سپر فور کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025