• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عام انتخابات کے دن ‘کریم’ مفت سواری فراہم کرے گی

شائع July 24, 2018

آن لائن سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ‘کریم’ نے عام انتخابات کے دن یعنی 25 جولائی کو لوگوں کو مفت سواری فراہم کرے گی۔

جی ہاں، کریم سروس کے کپتان عام انتخابات کے دن لوگوں کو اپنے گھروں سے مفت اٹھاکر ان کے پولنگ اسٹیشن پہنچائیں گے۔

ساتھ ہی کریم کے رضاکار ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کو فری میں گھر بھی پہنچائیں گے۔

کریم نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ پولنگ والے دن 25 جولائی کو ان کے رضاکار لوگوں کو اپنے گھروں سے پولنگ اسٹیشن اور پھر وہاں سے گھر تک مفت پہنچائیں گے۔

کریم نے اس سروس کو جمہوریت کار یا جمہوریت سروس کا نام دیا ہے۔

کریم نے عام انتخابات کے دن لوگوں کو مفت سواری فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ ہفتے اعلان کرتے ہوئے رضاکاروں کو ایک فارم فل کرنے کی درخواست کی تھی۔

کریم کی درخواست پر کئی افراد نے رضاکارانہ خدمات دینے کے لیے فارم فل کیا، جس کے بعد کمپنی نے عام انتخابات کے دن مفت سواری فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے رضاکاروں کو درخواست فارم فل کرنے کی گزارش کرتے وقت بتایا تھا کہ مفت سواری کی سروس ملک کے 11 شہروں میں فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ دو، فرائیز، برگر اور کافی مفت لو

کمپنی نے جن شہروں میں مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد، سیال کوٹ، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو معمول کی طرح آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے جمہوریت کار کی بکنگ کرانی پڑے گی۔

خیال رہے کہ کریم کی طرح ملک کے بڑے اور معروف ریسٹورنٹس نے بھی پولنگ کے دن ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کو مفت اور رعایتی کھانے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024