• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
Live Election 2018

لوگوں نے انتخابات سے قبل وزرائے اعظم بنالیے

شائع July 24, 2018

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کے فیصلے سے متعلق اگرچہ 25 جولائی کا سورج غروب ہوتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوجائیں گی، تاہم پاکستانی عوام نے ابھی سے ہی اپنی اپنی پسند کے وزرائے اعظم بنانا شروع کردیے۔

ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنی اپنی پسند کے وزرائے اعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم قرار دیا۔

شاہ وزیر کے ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان کی سیاہ شیروانی میں تصویر شیئر کی گئی۔

انہیں تصویر میں صدر ممنون حسین سے حلف اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا، ساتھ ہی لکھا گیا کہ اس خیال کو حقیقی بنائیں۔

ووٹ صرف نواز شریف کا ٹوئٹر ہینڈل سے شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیا گیا۔

ساتھ ہی ان کے عہدے کی مدت 2018 سے 2023 تک بھی لکھی گئی۔

اسی طرح کچھ افراد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا، صارفین نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ پی پی جیتے گی اور بلاول بھٹو ملک کا نوجوان ترین وزیر اعظم بنے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024