• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

‘ووٹ کاسٹ کرکے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کردار ادا کریں’

شائع July 24, 2018

ملک بھر میں انتخابی میلے سجنے میں ابھی کچھ گھنٹے ہی باقی ہیں اور جوں جوں پولنگ کا وقت قریب آتا جا رہا ہے، اہم شخصیات ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی عام انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک مختصر پیغام میں عوام کو 25 جولائی کو ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں محمد حفیظ نے عوام کو احساس دلایا کہ ان کا ووٹ پاکستان کی بہتری کے لیے کتنا اہم ہے۔

محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں عوام کو گزارش کی کہ وہ 25 جولائی کو ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرکے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کریں۔

سابق کپتان نے کہا کہ جس بھی شخص کو پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے جو بھی پارٹی اچھی لگتی ہے وہ اسے ہی ووٹ کرے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024