• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

ٹیم ہوٹل میں ریپ کا انکشاف، سری لنکن کرکٹر معطل

شائع July 23, 2018 اپ ڈیٹ July 27, 2018
دھنشکا گناتھیلاکا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوست کے ہمراہ دو خواتین کو ہوٹل لے کر گئے— فوٹو: اے ایف پی
دھنشکا گناتھیلاکا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوست کے ہمراہ دو خواتین کو ہوٹل لے کر گئے— فوٹو: اے ایف پی

ناروے کی ایک خاتون نے سری لنکن کرکٹر دھنشکا گناتھیلاکا کے دوست پر کرکٹر کی موجودگی میں ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد سری لنکن کرکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

27سالہ کرکٹر اپنے دوست(جن کا نام نہیں لیا گیا) اتوار کو دن کے ابتدائی گھنٹوں میں ناروے کی 2 خواتین کو اس ہوٹل میں لے کر گئے جہاں ٹیم ٹھہری ہوئی تھی۔

بعد ازاں ایک خاتون نے برطانوی پاسپورٹ کے حامل دوسرے شخص پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کا ریپ کیا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ 26سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ہم ان سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ناروے کی سیاح نے ریپ کی شکایت کی تھی۔

پولیس کے مطابق گناتھیلاکا پر کوئی الزام نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اتوار کی رات گناتھیلاکا کو معطل کردیا ہے تاہم انہوں نے کولمبو میں جاری میچ میں شرکت کی البتہ آئندہ میچوں میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

سری لنکن بورڈ کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو رات 12بجے تک اپنے کمروں میں جانا لازمی ہے اور وہ کسی مہمان کو اپنے کمرے میں نہیں لے جا سکتے۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتی، اس وقت تک گناتھیلاکا کی اس ٹیسٹ میچ کی فیس بھی نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024