• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

سری لنکا کا عالمی نمبر2 جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ

شائع July 23, 2018
ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کے بعد فاتح سری لنکن ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کے بعد فاتح سری لنکن ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عالمی نمبر 2 جنوبی افریقہ کو 199رنز سےشکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم صرف 124رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تاہم سری لنکا نے فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 275رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 490 رنز کا مشکل ہدف دیا لیکن دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم 113رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی۔

پیر کو میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 139رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو تھیونس ڈی برون اور ٹیمبا باووما وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 123رنز کی شراکت قائم کی لیکن کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل ہیراتھ نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 63 رنز بنانے والے باووما کو پویلین رخصت کردیا۔

جنوبی افریقہ کو جلد ہی ایک اور بڑا دھچکا لگا اور کوئنٹن ڈی کوک وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں ہیراتھ کا ایک اور شکار بن گئے۔

ڈی برون نے دوسرے اینڈ سے جدوجہد جاری رکھی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی لیکن سنچری کی تکمیل کے فوراً بعد ہیراتھ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 101رنز بنائے۔

اس کے بعد سری لنکا کو فتح کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور ہیراتھ نے 290 کے مجموعی اسکور پر ڈیل اسٹین کی وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں 199رنز سے فتح دلا دی۔

ہیراتھ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں فتح کی بدولت سری لنکا نے دو میچوں کی سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

دمتھ کرونارتنے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024