• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی

شائع July 22, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے الیکشن کو ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسدادِ منشیات عدالت نے لیگی رہنما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار پائے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ این اے 60 راولپنڈی کا انتخاب مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کی نااہلی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہارون بلور کا قتل: پی کے 78 کے انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی نااہلی بعد این اے 60 کے انتخابات سے متعلق منفی آرا قائم ہوئیں۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے انتخابی امیدواروں کو الیکشن مہم کے لیے مساوی مواقع مہیا کرنے کے لیے اس حلقے میں انتخاب ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستوں پر انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں، جس کی وجہ امیدواروں کی وفات یا پھر نااہلی ہے۔

ان حلقوں میں خیبرپختونخوا کا صوبائی حلقہ پی کے 78 جو ہارون بلور کا حلقہ تھا، بلوچستان کا پی بی 35، پنجاب کا پی پی 87، سندھ کا پی ایس 87، اکرام اللہ گنڈاپور کا حلقہ پی کے 99، فیصل آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 104 اور حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 60 راولپنڈی شامل ہے۔

اب تک قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد

قومی اسمبلی کے حلقوں این ا ے 60 راولپنڈی اور این اے 104 فیصل آباد میں الیکشن ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار ہارون بلور کی ہلاکت کے بعد پی کے 78 سے انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار سراج رئیسانی کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 35 سے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024