• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اقتدار میں آئے تو بھاشا ڈیم تعمیر کرائیں گے، عمران خان

شائع July 21, 2018

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی پاکستان کی تقدیر کے فیصلے کا دن ہے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ مخالف سیاسی جماعتوں کو بدترین شکست دے گا جو کہ ہر مرتبہ اقتدار کے مزے لیتے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم میں اجلاس کے دوران عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر الزام عائد کیا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کو بحران سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما ارب پتی بن گئے لیکن ملک میں غریب پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ دونوں نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھنسایا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں سے کرپشن ختم ہوجائے تو پاکستان صرف قرضہ اتار سکتا ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اپنے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو بد ترین نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے تقریباً 75 فیصد شہری خط غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ معاشرے میں ان لوگوں کے انصاف کے تمام دروازے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'عمران خان اور نواز شریف کے کیس کا موازنہ کرنا ناممکن'

عمران خان نے زور دیا کہ اگر اقتدار میں آئے تو ان کی پارٹی جنوبی پنجاب کو صوبے کا درجہ دینے کے لیے پرعزم ہے جبکہ ان کی حکومت بھاشا ڈیم بھی تعمیر کرے گی، جس سے کسانوں کو زرعی اراضی کے لیے پانی میسر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو گزشتہ حکومتوں نے نظر انداز کیا لیکن ہماری حکومت میں ان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے جائیں گے، گنے کے کاشت کاروں کو بروقت ادائیگی ملے گی جبکہ ڈیفالٹر شوگر ملز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی جماعت حکومت میں آئی تو وزیر اور رہنما احتساب کے لیے حاضر ہوں گے، ماضی میں بھی 30 کرپٹ قانون سازوں کو رخصت کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا محسود قبیلے کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچانے کا وعدہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت دیگر قومی اداروں کو استحکام بخشا جائے گا، پنجاب پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کیا جائے۔

عمران خان نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ 25 جولائی کو اپنا ووٹ ڈالتے وقت پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ضرور سوچیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024