• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سری دیوی کی بیٹی کی ‘دھڑک’ نے دل دھڑکا دیے

شائع July 20, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آںجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 25 سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ریلیز کردی گئی۔

تھرلر رومانٹک فلم ‘دھڑک’ کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے، ساتھ ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ فلم توقعات سے ہٹ کر کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ‘دھڑک’ کو 2 ہزار 235 سینما گھروں جب کہ دنیا کے متعدد ممالک کے 556 سینماؤں میں بھی اسے ریلیز کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے ہی دن نوجوان نسل زیادہ دیکھنے آ رہی ہے، رومانٹک تھرلر کہانی نے بھارت کے نوجوانوں کی دلوں کو دھڑکادیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی ریاست راجستھان کے شہر ادیپور کی ایک بڑے خاندان کی کالج پڑھتی لڑکی اور اس کی کلاس فیلو کے ساتھ ہوجانے والی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی نے پہلی فلم والدہ کے نام کردی

فلم میں جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو ادیپور کے اعلیٰ گھرانے کی لڑکی ہوتی ہیں۔

کالج میں تعلیم کے دوران اسے خود سے کم ذات والے لڑکے سے پیار ہوجاتا ہے، جس کے بعد ہی فلم میں کئی خوفناک حقیقتیں دکھائی جاتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جھانوی کپور نے فلم ریلیز سے قبل ہی کہا تھا کہ یہ فلم بولی وڈ کی دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے، انہوں نے بتایا تھا کہ اس فلم کا اختتام دیگر فلموں کی طرح اچھا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: جھانوی کی بولی وڈ میں ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری

فلم میں ان کے ہیرو کا کردار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر نے ادا کیا ہے۔

‘دھڑک’ مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ‘سیرت’ ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔

’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے،

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024