• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اندرون سندھ سے زیادہ لوٹ مار کسی صوبے میں نہیں ہوئی، عمران خان

شائع July 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں اندرون سندھ سے زیادہ لوٹ ماراور کسی صوبے میں نہیں ہوئی ہے۔

جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے ذوالفقارعلی بھٹو کے نام پر عوام کو لوٹا ہے جبکہ اندرون سندھ میں خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر اور پارٹی کے سابق وزرا پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، ان کی بہن اور وزرا سندھ کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ سب سے آگے جا سکتا ہے لیکن 10سال میں اندرون سندھ سے زیادہ لوٹ مار اور کسی صوبے میں نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ 6،6بار باریاں لینے والوں نے لوگوں کے لیے کیا کیا، سندھ میں 75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے پرمجبورہیں لیکن آصف زرداری پر ہاتھ ڈالو تو جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے مگرمچھوں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا کیونکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں ساڑھے 4 ہزارپولیس اہلکاروں کوسزائیں دینے پرنظام ٹھیک ہوا لیکن جب پولیس میں ہی مجرم بیٹھے ہوں توعام آدمی کی حفاظت کون کرےگا۔

انھوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے لیے بھی اڈیالہ جیل انتظار کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ساتھ مل کر آصف زرداری کو شکست دیں گے۔

انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ 22 جولائی کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں جہاں سندھ بھر کے عوام کا جلسہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024