• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

'آصف زرداری وزیراعظم کے لیے بہترین امیدوار ہوں گے'

شائع July 17, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عام انتخابات کے بعد اگر مخلوط حکومت کا قیام عمل میں آیا، تو سابق صدر آصف علی زرداری ایک بہترین امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کا فیصلہ قیادت کرے گی تاہم آصف علی زرداری کے نظریہ مخلوط حکومت سے مثبت نتائج سامنے آ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں سیاست، ریاست اور اداروں کو استحکام بخشا اور اس وقت ہر شعبے میں ملک کو شدید بحران کا سامنا ہے جسے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی تربیت میرے ساتھ ہے، اپنے مثبت کردار اور نظریات کی مدد سے نوجوانوں کو متاثر کرنا چاہتا ہوں، یقیناً اسی کی بنیاد پر نوجوان طبقہ سیاست، معیشت اور اقتصادیات وغیرہ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024