• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری انتخابات کیلئے اہل قرار

شائع July 17, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کو انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے مدمقابل امیدوار سید گوہر حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے سید گوہر حیدر کی درخواست پر ریمارکس دیے کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد اعتراض کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو نئی درخواست دائر کرنے کے بجائے اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے تھا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست خارج کرتے ہوئے فواد چوہدری کو انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024