پنوعاقل میں خورشید شاہ کو ووٹرز کے غصے کا سامنا
عام انتخابات سے قبل جہاں سیاسی جماعتوں کے امیدوار عوام سے آئندہ حکومت ملنے پر بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں، تو وہیں اس مرتبہ انہیں عوام کے سخت سوالوں کا بھی سامنا ہے۔
ووٹرز کو گذشتہ 5 سال تک نظرانداز کرنے والے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے میں مشکل کا سامنا ہے، جبکہ کئی شہروں میں تو عوام کی جانب سے ان امیدواروں کا گھیراو بھی کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کو اپنے آبائی علاقے سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
پنو عاقل کے علاقے سلطان پور میں ووٹرز نے اس وقت خورشد شاہ کا گھراو کیا، جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں وہاں پہنچے۔
ووٹرز نے پی پی رہنما سے 10 سالہ کارکردگی اور بنیادی مسائل حل نہ کرنے پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
خورشید شاہ پر ووٹرز نے اپنوں کو نوازنے کا بھی الزام بھی عائد کیا جس کا وہ کوئی جواب دیے بغیر واپس لوٹ گئے۔