• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالمی چیمپیئن کیلئے فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز کا اعلان

شائع July 16, 2018
فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہو ایل لورس وطن واپسی پہنچنے پر عالمی کپ کے ہمراہ پوز دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
فرانس کے گول کیپر اور کپتان ہو ایل لورس وطن واپسی پہنچنے پر عالمی کپ کے ہمراہ پوز دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

فرانس نے صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 2018 کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز 'لیجن آف آنر' سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کے شہر ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل 1998 میں فرانس نے اپنی سرزمین پر منعقدہ عالمی کپ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس وقت ڈائیڈیئر ڈیشمپ کی قیادت میں عالمی چیمپیئن بننے والی ٹیم کو بھی اس وقت کے فرانسیسی صدر جیکس چیراک نے ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔

1998 میں ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈائیڈیئر اس وقت 2018 کی عالمی چیمپیئن ٹیم کے کوچ ہیں لہٰذا اب ان کو ایک اور اعزاز ملنے کے بعد ترقی دے کر 'لیجن نائٹ' کی جگہ آفیسر کا عہدہ دیا جائے گا۔

'لیجن آف آنر' فرانس کے لیے مختلف شعبوں میں منفرد اور نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب عالمی کپ جیتنے پر فرانس کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں ہزاروں دارالحکومت پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ٹیم کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

ٹیم عالمی کپ کے ہمراہ ایئرپورٹ سے پریڈ کر کے پیرس کے مرکزی اور تاریخی مقام 'چیمپس ایلے سیس' تک جائیں گے جس کے بعد ٹیم صدرارتی محل میں صدر میکرون ان کی بیوی سے ملاقات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024